حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح

  حضرت داتا گنج بخش  کا وضع کردہ "صوفیانہ اندازِ فکر و عمل ” اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔وزیرا وقاف پنجاب سیّد سعید الحسن شاہ

لاہور (ویب  نیوز)حضرت داتا گنج بخش  علی ہجویری کے 978ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح سیّد سعید الحسن شاہ وزیرا وقاف پنجاب ، نبیل جاوید سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو،منیجر شیخ جمیل، طاہر،و دیگر افسران نے مزار اقدس پر چادر پوشی سے کیا۔ دربار کے احاطہ ،گردو جوار میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہی۔  حضرت داتا گنج بخش کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر محکمہ اوقاف کے زیرانتظام تین روزہ "سبیل دودھ "کاا فتتاح صاحبزادہ سعیدا لحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب نے بھی کیا ۔اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے زائرین و عقید مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حضرت داتا گنج بخش  کا وضع کردہ "صوفیانہ اندازِ فکر و عمل ” اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ، تاکہ موجودہ دور میں افتراک ، انتشار، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مفاسد کا قلع قمع ممکن ہو سکے۔دورِ جدید میں نت نئی توجیحات اور تعبیرات، جن کے سبب، دین سے الگ ایک ایسا انسٹیٹیوشن بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جس کے مطابق تصوّف اور روحانیت کو شریعت سے متصادم اور متحارب کر کے پیش کیا جا رہا ہے، جو کہ قابلِ مذمت امرہے۔ حضرت داتا صاحب نے ایک ہاتھ میں شریعت اور ایک میں طریقت ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں سنت کو تھامنے کی تلقین فرمائی ،اسی پر کاربند رہنا اُمّتِ مسلمہ کے لیے فلاحِ دارین کی ضمانت ہے۔ حضرت داتا گنج بخش کا نظریۂ اخلاق وتصوّف،دین و شریعت کی توقیر اور ترویج پر یقین رکھتا ہے۔اس موقع پرمفتی محمدرمضان سیالوی خطیب داتا دربارملک وملت کی فلاح وبہود کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔بعد ازاں  سیّد سعید الحسن شاہ وزیرا وقاف پنجاب ، نبیل جاوید سیکرٹری اوقاف نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل کی تصنیف کی رونمائی بھی کی