سی ٹی ڈی کی پنجاب بھرمیں کارروائیاں،8دہشتگردگرفتار

 گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد

مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان ، مشالی خان کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے

لاہور( ویب  نیوز)پنجاب بھر میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ۔حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔