Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2019-06-05 08:18:22Z | http://piczard.com | http://codecarvings.com

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

فورسز نے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ، اسلحہ ،بارودی مواد برآمد

راولپنڈی( ویب  نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔