برطانیہ ،پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی

آرمی کے ٹینکر ڈرائیورزکل ( پیر سے) تعینات کیے جائینگے

لندن(ویب  نیوز)  برطانیہ مین پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی ،آرمی ٹینکر ڈرائیورزکل ( پیر سے) تعینات کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ٹرک ڈرائیورز کی کمی سے برطانیہ میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی  ۔لندن میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی  ، آرمی ٹینکر ڈرائیورز  کل (پیر سے) تعینات کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن چکی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔