جرمنی کی بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت

لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی

معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی، میڈیا رپورٹس

برلن( ویب  نیوز)جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لائوئوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی مسجد میں لاڈئو اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔میئر کولون نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔واضح رہیکہ جرمنی میں تقریبا 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔