سپیکر بھارتی لوک سبھا کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت

 چیئرمین سینیٹ نے بھارتیہ لوک سبھا کی   تقریب میں شرکت سے متعلق مشاورت شروع کر دی

اسلام آباد(ویب  نیوز)سپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر لوک سبھا کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ لوک سبھا کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب 4 دسمبر کو ہوگی، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے، پبلک اکائونٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کر رہی ہے، صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرنی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔