دبئی ایکسپو میں ڈھائی سو سال پرانے قرآنی نسخے کی نمائش

18ویں صدی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ جو امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کے پاس تھا

1764کا قرآن پاک کا یہ نسخہ واشنگٹن ڈی سی کی لائبریری آف کانگریس کے خزانوں میں سے ایک ہے

دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ مکہ مکرمہ کے فریم ہوئے نقشے بھی شامل ہیںدبئی (ویب  نیوز) دبئی ایکسپو میں 18ویں صدی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ جو امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کے پاس تھا نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔1764کا قرآن پاک کا یہ نسخہ واشنگٹن ڈی سی کی لائبریری آف کانگریس کے خزانوں میں سے ایک ہے۔عرب نیوز کے مطابق دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ مکہ مکرمہ کے فریم ہوئے نقشے بھی شامل ہیں جنہیں 4 انچ کے لکڑی سے کسٹمائزڈ ٹریز سے لیس کرکے دبئی لایا گیا ہے۔جن میں درجہ حرارت کی تبدیلی اور وائبریشن کی تشخیص کرنے والے سینسرز شامل ہیں۔تھامس جیفرسن 1801سے 1809تک دو مرتبہ امریکا کے صدر بنے تھے۔کہا جاتا ہے کہ انہوں نے وکالت کی تعلیم کے دوران 20 برس کی عمر میں قرآن پاک کا یہ نسخہ خریدا تھا۔وہ عالمی مذاہب میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے قرآن پاک کو دنیا بھر کے قانونی ضابطوں کے مقابلے میں بھی اہمیت دی ہے۔ایکسپو چھ مہینے تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعے اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔دبئی ایکسپو2020مشرق اوسط، افریقا اور جنوبی ایشیا(ایم ای اے ایس اے)کے خطے میں پہلی عالمی نمائش ہے۔ یہ یکم اکتوبر 2021سے 31مارچ 2022 تک جاری رہے گی اور 190سے زیادہ ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں۔