اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47ہزار  934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1016افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 28افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔