اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وباکورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید21 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1021نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 578 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 91 ہزار 425 مریض شفایاب ہوچکے  جبکہ 2ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 241 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان بھر میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 800، سندھ میں 7 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 657، اسلام آباد میں 935، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔