کورونا وائرس ،پاکستان  بھر میں مزید18افراد جاں بحق

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید18افراد جاں بحق

اموات 28152تک پہنچ گئیں،689نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.62فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید18مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28152تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے689نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد41754تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.62فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ44لاکھ63ہزار928 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ52ہزار197افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک3کروڑ 42لاکھ99ہزار139افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں5لاکھ22ہزار863افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی9 کروڑ25لاکھ97ہزار193خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ41ہزار911کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ59ہزار648تک پہنچ گئی۔