شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق   شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر  آپریشن کیا۔  آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔۔