آرمی چیف کا آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ ،، جدید چینی ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹمHQ919 کی کمیشننگ تقریب میں شرکت

  تذویراتی ویپن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،یادگار شہداء پرپھول چڑھائے

ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پرپھول چڑھائے ۔ آرمی چیف نے جدید چینی ساختہHQ-9/P HIMADS  (  ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم )کی کمیشننگ تقریب میں شرکت کی۔ آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے تذویراتی ویپن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی ،۔ اس مو قع پر چین کے سینیئرحکام بھی موجود تھے۔۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور چین کی تذویراتی  شراکت اور دفاعی تعاون خطے میں  استحکام کا باعث ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 40 کلو میٹررینج کا ویپن سسٹم 50 ہزار فٹ کی بلندی پر 6 اہداف کو انگیج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے سسٹم میں کمانڈ، سرویلنس گائیڈنس اورفائرنگ وہیکلز شامل ہیں سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائے گا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کے لیے ایئر ڈیفنس کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا