کراچی (ویب ڈیسک)

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) پاکستان کا ایک معروف مالیاتی ادارہ ہے، جو پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنے فلاحی اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے حال ہی میں رحیم یار خان کے علاقے میں ”کارپوریٹ سماجی ذمہ داری”(CSR)کی دو سرگرمیاں منعقد کیں۔ اس دوران بینک نے پانی کو صاف کرنے کاایک فلٹریشن پلانٹ اور واٹر کولر عطیہ کیا جبکہ گورنمنٹ شملہ لنگھ سکول، یونین کونسل میانوالی شیخاں،کچا بابلہ اور گورنمنٹ پبلک سکول بستی دھریگڑا، کوٹ فقیرا کے مستحق طلباء میں  سینکڑوںاسکول بیگز اور سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔اس اقدام کے پیچھے پاکستان میں ان لاکھوں بچوں کو بااختیار بنانے کا مقصد شامل ہے جو بنیادی طور پر مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس طرح خوشحالی مائیکروفنانس بینک ان طلباء کو تعلیم حاصل کرکے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ایک فلٹریشن پلانٹ شملہ لنگھ سکول میںنصب کیا گیا جبکہ بستی دھریگڑا کے سکول میں واٹرکولر کے ساتھ واٹر فلٹر بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ طلبائ، اساتذہ اور سکول ملازمین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے رحیم یار خان کے ایریا میں اس بے مثال کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ،”خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ معیاری تعلیم کا حصول یقینی بنانے کے لیے ہم ”تعلیم برائے خوشحالی” پروگرام کے ذریعے پسماندہ طبقات کے ہزاروں طلباء کی مدد کریں گے جبکہ طلبائ، اساتذہ اور ملازمین کو ان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے۔”ملک میں بینک سے محروم آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے وژن کے ساتھ، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پسماندہ افراد کے لیے ترقی کے بہت سے مواقع پیدا کر رہا ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بینک اپنے سماجی ذمہ داری کے پروگراموں کے ذریعے اقوام متحدہ کے آٹھ سے زائد”پائیدار ترقیاتی اہداف” (SDGs) میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔