لاہور (ویب ڈیسک)
آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، جبکہ اگلے سال آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے، دونوں ملکوں میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے۔
لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ویمن کرکٹ کپ کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا کہ لاہور دوبارہ آکر اچھا لگا ہے، پی سی بی اور کنئیرڈ کالج نے اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اگلے برس پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے، کرکٹ دونوں ممالک میں لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو سب انجوائے کر رہے ہیں، سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے کا منتظر ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔ایک سوال کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں فیورٹ کے معاملے میں نہیں پڑ سکتا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ میچ ہو گا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔