رائے ونڈ (ویب ڈیسک)

رائے ونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگیا ،امیر جماعت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیااور آخرت کامیاب کرسکتے ہیں ،اسلام عین فطرت کے دین ہے جس پر عمل پیرا ہو کر انسانیت کی بھلائی اور خیر ہے تبلیغی جماعت کا منہج اور مقصد امت کو بھلائی اور خیر کے راستے پر لانا ہے دین پوری دنیا میں پھیل جائے اپنے اوپر دین نافذ کرکے کامیابی حاصل کرنا ہے دعوت کے کام کو ہر امتی تک پہنچانا ہے نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کی بنیاد سرور کائنات ۖنے مدینہ طیبہ میں رکھی مہاجرین اور انصارکو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا آنحضور ۖنے مہاجرین اور انصار پر جو معاشرہ تشکیل دیا سادگی اور حیاء والامعاشرہ ، آج اس معاشرے کو قائم کرنے کی ضرورت ہے جس قوم کی معاشرت ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے فضول خرچی ،اسراف اور بے حیائی کی وجہ سے امت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہر جگہ کی معاشرت نبی پاک ۖکے معاشرے مطابق ہوجائے سادگی اور حیاء نبوت والے معاشرے کی نشانیاں ہیں نبی پاک ۖنے ہرامتی کو سادگی کا حکم دیا اسراف اور فضول خرچی سے منع کیا حدیثوں میں آیا ہے کہ فضول خرچ شیطان کا دوست ہوتا ہے ایمان پر محنت کرنا ہوگی اکیلی ذات رب کائنات کی جس سے سب کچھ ہونے کا یقین، دنیا سے کچھ نہ ہونے کا یقین جب ہمارے دلوں میں آجائے گا تب اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جائے گا مخلوق کا خالق سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا نبی پاک ۖ کی محنت کو اپنانا ہوگا ہم دعوت وتبلیغ کے کام کو بولیں گے،سوچیں گے ،سنیں گے اور رو رو کر اپنے ناراض رب سے گناہوں کی معافی مانگیں گے ہرامتی نے اس کام کو کرتے کرتے مرنا ہے مرتے مرتے کرنا ہے نفسا نفسی کے اس دور میں ہر شخص ایک ایسی گھٹن میں مبتلا ہے جس کا واحد علاج دعوت الی اللہ ہے اللہ کے ساتھ اس کے بندے کا تعلق جوڑنا ہی تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے آج پوری بشریت اللہ کا تعارف چاہتی ہے ہر طرف یہی چیخ وپکار ہے کچھ اولاد کے لئے پریشان ہیں کچھ اولاد سے پریشان ہیں ،کچھ دولت کے لئے پریشان ہیں کچھ دولت سے پریشان ہیں الغرض ہر انسان پریشانی اور مصبیتوں میں جھکڑا ہوا ہے اپنی گھروں ،محلوں ،ملکوں کو ان گھٹنوں سے نجات دلانے کے لئے ہر امتی اپنا جان مال وقت دعوت میں لگائے ،عالمی اجتماع کے شرکاء کو ٹرانسپورٹر اور مقامی ہوٹل مالکان دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ناقص اشیائے خورونوش کی شکایات عام ہیں ملاوٹ شدہ دودھ اور کھانوں سے شرکاء پیٹ کے جملہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،شرکائے اجتما ع نے صوبائی اور ضلعی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،نماز جمعہ میں آج تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔