انٹربینک میں ڈالر 1.12روپے مہنگا…1.12روپے  کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 174.10روپ   ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ….فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 480 روپے ہوگئی

کراچی(ویں  نیوز) انٹربینک میں ڈالر1.12روپے مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے12 پیسے اضافے کے بعد  174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ۔ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ روز بھی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے93پیسے  کا ہوگیاتھا۔ گزشتہ چاردنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگاہوچکاہے۔ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہواہے۔اس سے قبل   ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی تھی۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نیتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔

 عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ملک کی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 863 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3 ہزار 300 روپے اور 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 459 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے بڑھ کر ایک ہزار 480 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 34.30 روپے بڑھ کر ایک ہزار 268 روپے ہوگئی۔