مظفرآباد (ویب ڈیسک)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء کے بی اے جنرل، بی کام،بی بی اے، بی ایس پروگرامز، بی ایڈ پروگرامزکے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ داخلے کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے داخل طلبہ نئی تاریخوں 06ـ12ـ2021 تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد کیمپس شاذیہ صدیق نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 06ـ12ـ2021 تک فارم جمع کراسکیں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، داخلے کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے داخل طلبہ نئی تاریخوں تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔آن لائن اپلائی کا طریقہ کار تمام پروگراموں کے پراسپکٹس میں درج ہے۔جبکہ ہائیر ایجوکیشن کی خصوصی منظوری/توسیع پر 02 سالہ ایم اے /ایم ایس /ایم ایڈماسٹر پروگرام دوبارہ پیش کر دیے۔ پیش کیے جانے والے پروگراموں میں،ا یم ایس سی پروگرامز (2سالہ)میں اکنامکس، ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹڈیز،پبلک نیوٹریشن، فاریسٹری ایکسٹینشن، جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز، سوشیالوجی، ایڈمنسٹریٹو سائنسز،سسٹین ایبل ڈیزائن، شامل ہیں۔ایم اے پروگرام (2سالہ) میں اردو، ایم کام، عریبک، ہسٹری، ٹیچنگ آف انگلش فارن لینگوئج (ٹیفل)، اسلامک سٹڈیز (جنرل)، اسلامک سٹڈیز (سپیشلائزیشن)۔ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (2سالہ) میں ایم اے ڈسٹنس نان فارمل ایجوکشن، ایم اے ٹیچر ایجوکیشن، ایم اے ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینیجمنٹ (ای پی ایم) ایم اے سپیشل ایجوکیشن، ایم ایڈ (ایک سالہ) ہائیر ایجوکیشن کی پالیسی اور سپیشلائزیشن کے مطابق۔ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن، ڈسٹنس نان فارمل ایجوکشن،سائنس ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ (02 سالہ B.A مکمل کرنے والے طالب علم کے پاس اپنی قابلیت کو بڑھانے کا سنہری موقع ہے بصورت دیگر انہیں 04 سالہ بی ایس پروگرامزکو اپنانا ہوگا۔ داخلوں کی آخری تاریخ 06ـ12ـ2021 تک آن لائن اپلائی کریں۔مزید معلومات کے لیئے ریجنل آفس مظفرآباد کیمپس کے05288ـ960540اور 05822ـ960539 پر رابطہ کریں۔۔