گلگت بلتستان میں ، مائننگ ، جیمز سٹون، ہائیڈرو پاور، زراعت، ہوٹل، سیاحت، تعمیرات، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوںغیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

اسلام آباد(ویب نیوز )
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید سے چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی کی ملاقات۔ گلگت بلتستان میں ، مائننگ ، جیمز سٹون، ہائیڈرو پاور، زراعت، ہوٹل، سیاحت، تعمیرات، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوںغیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ۔ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ ،بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق۔ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان کی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کو بزنس کمیونٹی کو خصوصی ریلیف کی فراہمی ، مسائل جلد حل کرنے سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ ، اور بہترین حکومتی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی ۔ گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی نے کہ گلگت بلتستان کے ٹیکس فری زون سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی بڑی تعداد گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں صنعتی و تجارتی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہا ہے ۔ قربان علی نے وزیر اعلیٰ خورشید خالد کو گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء کے باعث جہاں دنیا متاثر ہوئی وہیں گلگت بلتستان کے ہزاروںافراد بیروزگار ہوگئے ۔ چائنہ بارڈر کی دو سال بندش سے بزنس کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہوئی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی حکومت سے رابطہ کرکے چائنہ بارڈر اور ڈرائی پورٹ کو آمدورفت کیلئے سارا سال مکمل طور پر کھولا جائے تاکہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا خاتمہ ہو ۔سرمایہ کاری کے فروغ سمیت صنعت و تجارت ترقی سے بیروزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر سرمایہ کاروں نے شراکت داری کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کیلئے معاہدے کرکے ان منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔ قربان علی نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان پاکستان کا معاشی حب ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خورشید خالد نے چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی اور ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی کی بہترین خدمات ، سرمایہ کاری ‘صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ بارڈ ، ڈرائی پورٹ کو مکمل بحال کرنے کیلئے آج وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں بات کروں گااور چینی حکومت سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث بد تر حالات اب بہتر ہو رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان ٹیکس فری خطہ ہے ۔ گلگت بلتستان حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خطہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں آکر سرمایہ کاری کریں۔ گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مائننگ ، جیمز سٹون، ہائیڈرو پاور، زراعت، ہوٹل، سیاحت، تعمیرات، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںجن سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی کی گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے فروغ ، بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اور حکومت کے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔