لکھنو  (ویب ڈیسک)
اتر پردیش کے وزیر مملکت رگھوراج سنگھ نے کہا ہے کہ مدارس دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، جہاں انہیں تربیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو پورے ملک کے مدارس بند کر دیں گے کیونکہ مدرسے سے نکلنے والا دہشت گرد بن جاتا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ہم دہشت گردی کو اسی طرح کچل دیں گے جس طرح سانپ کو کچلا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اتر پردیش میں 250 مدارس تھے اور آج 22,000 سے زیادہ مدارس قائم ہو چکے ہیں۔
منان وانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں زیر تعلیم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے تمام لوگ آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں۔
سنگھ نے مزید کہا کہ آج کیرالہ میں اسلام پسندی چلائی جا رہی ہے اور وہاں ہندو بیٹیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
لیکن ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت ان مدارس کو تباہ کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ کیرالہ حکومت کو تحلیل کر کے وہاں فوری طور پر صدر راج نافذ کیا جائے۔