لاہوراین اے 133 ضمنی الیکشن، کئی سٹیشنز پرپولنگ میں تاخیر
گریجویٹ کالج فار ویمن ٹائون شپ کے پولنگ سٹیشن پر اب تک کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے نہ پہنچا
لاہور(ویب نیوز)لاہور کے این اے 133 ضمنی الیکشن کیلئے کئی سٹیشنزپرپولنگ مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکی۔لاہور میں این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹائون شپ میں واقع پولنگ اسٹیشن پر مقررہ وقت پر پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹائون شپ کے پولنگ سٹیشن پر اب تک کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا ۔اسی حلقے میں جوہر ٹائون میں واقع ایل ڈی اے سکول میں بھی تاحال کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا ۔ جوہر ٹائون ایل ڈی اے سکول میں 2 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ۔ یاد رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے لیے اس حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔