کراچی  (ویب ڈیسک)

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر176.85روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر176.85روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.60روپے ہو گئی تاہم30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234.70روپے پرآ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1781ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350روپے مہنگا ہو کر1لاکھ24ہزار روپے جبکہ300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار310روپے کا ہو گیا۔