راولپنڈی،سیالکوٹ (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کوسیالکوٹ میں چوونڈہ کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا اوروکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چوونڈہ کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔