کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری کرونا مزید 7 جانیں نگل گیا، 288 کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ویب نیوز )

پاکستان  میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انتہائی نگہداشت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار6 کرونا ٹیسٹ،28 کئے گئے، جن میں سے 288 مثبت نکلے، 24گھنٹیمیں کرونا کیٹیسٹ مثبت آنیکی شرح0.62فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کرونا سیمزید7افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار830ہوگئیں ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ 740زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں، جو کہ ایک سال بعد کی کم ترین سطح ہے۔