لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور(ویب  نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔لاہور ایئرپورٹ کے منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں، زیادہ تر پروازوں کا رخ اسلام آباد کیلئے موڑ دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ ، بارش کے امکانات ہیں بارش اگر ہوجاتی ہے تو دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔اطلاعات ہیں کہ کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز دھند کے باعث واپس کراچی کی جانب موڑ دی گئی، پرواز بعد میں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔اسی طرح ابوظہبی  سے لاہور آنیوالی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے، کویت  سے لاہور آنیوالی کارگو پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب کردیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد ائیرپورٹ کے اطراف حدنگاہ 800میٹر ہونے کے باعث دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی