بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی بارے سماعت آج بدھ کو ہوگی

اسلام آباد(ویب   نیوز)

نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر آج بدھ کو سماعت کرے گی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے،اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد ،کوئلے سے16.26 فیصد، فرنس آئل سے 1.71 اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے 0.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔نومبر میں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے فی یونٹ کی بجلی پیدا کی گئی ۔اس سے قبل اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔