دو درجن دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا، بنوں ریجن میں بھی پولیو ٹیم پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا

پشاور (ویب ڈیسک)

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی آپریشنز میں 110 دہشت گرد مارے گئے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کالعدم داعش کا بڑی کارروائیوں کا کا ارادہ تھاتاہم نئے قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی نے پاک فوج کی مدد سے بھرپور کاررائیاں کیں اور حالات کو قابو میں رکھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ رواں سال سب سے بڑا اور بدترین واقعہ داسو کا تھا، داسو واقعہ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو انٹیلی جنٹس کے تعاون سے گرفتار کرلیا گیا ۔ پشاور میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے 6 واقعات ہوئے جس میں داعش کے دہشت گرد ملوث تھے، پشاور سی ٹی ڈی سے مقابلوں میں داعش کے 3 بڑے گروپس کے کارندے مارے گئے جبکہ دو درجن دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا، بنوں ریجن میں بھی پولیو ٹیم پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی اصلاع میں دہشت گردی کرنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ جاوید اقبال نے کہا کہ سی ٹی ڈی آپریشنز میں 110 دہشت گرد مار گئے، بنوں میں داعش کا اہم دہشت گرد ابوبکر مارا گیا جو پولیس کے 24 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، مالاکنڈ میں دہشت کی علامت سمجھنے والے مکرم کو بھی مار دیا گیا، حکومت نے مکرم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی۔ پورے سال میں سی ٹی ڈی نے 599 دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔mk/nsr