چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلی عدلیہ کے 7 ججزرواں سال ریٹائر ہو جائیں گے
جسٹس عمر عطا بندیال ایک ماہ بعد 2فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

لاہور (ویب نیوز )ّچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت اعلی عدلیہ کے 7 ججزرواں سال ریٹائر ہو جائیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال ایک ماہ بعد 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز 2022 میں ریٹائرہوں گے۔سپریم کورٹ کے ججز 65 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد یکم فروری، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی محمدامین احمد 25 مارچ، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل، جسٹس مظہرعالم خان مندوخیل 13 جولائی اور سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراحمد نعیم 30 جون 2022 جبکہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر 2 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔سپریم کورٹ میں اس وقت ایک جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں 12 ججز کی آسامیاں خالی ہیں