اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید3افراد جاں بحق ہو گئے،کل اموات28972ہوگئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1669نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی ، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 80، سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے کی بازی ہار چکے ہیں۔