Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے ،شہباز شریف

الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے،بیان

لاہور (ویب  نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،8 والیمز کو خفیہ رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے، 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکائونٹس، فارن فنڈنگ کی تفصیلات ہیں، 8 والیمز کو خفیہ رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، فارن فنڈنگ کیس کو چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکانٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا، وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائو نٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں، 8 والیمز، 28 بینک اکائونٹس اور متعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا، چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے، 7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزید یہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمیشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے 8 والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔