وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ  کی 112ویں  میٹنگ

‘قائداعظم کیمپس کی دیوار تنازعہ پر کمیٹی تشکیل
ڈیرہ اسماعیل خان  (ویب نیوز )

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی کی 112ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سنڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کے تمام سرکاری ادارے ہمارے لئے قابل عزت اور قابل احترام ہیں اورہر سرکاری ادارے کا ایک طریقہ کاراور قانون ہوتا ہے۔جس کے ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہر ادارے کام کر تا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے قائداعظم کیمپس کی دیوار کا تنازعہ معزز عدلیہ میں زیر سماعت ہے جس پر معزز عدلیہ نے گومل یونیورسٹی کو سٹے آرڈ ر بھی دیا ہوا ہے۔ مگر گزشتہ روز ایک سرکاری ادارے کے اہلکار نے جس طرح عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور پرائیویٹ بلڈر کے ساتھ مل کرزبردستی قائداعظم کیمپس میں گھسے اور وہاں کے افسران اور عملہ کو ایف آئی آر کی دھمکیاں دیتے رہے جس کی گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ سخت مذمت کرتی ہے اوراس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ایک لیٹر لکھ دیا گیا ہے جس میں تمام تر واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فوری کارروائی کی درخواست بھی کی گئی کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں اس طرح کی کارروائی نہایت ہی افسوسناک ہے۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ سنڈیکیٹ کو اس ضمن اب تک ہونیوالی قانونی چارہ جوئی سے بھی آگاہ کیا جس پر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کیمپس کی دیوار کے تنازعہ کے حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمنسریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسزپروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر شکیب اللہ،ڈائریکٹر ایڈمیشن شفیق الرحمن اورڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محمد سراج خان شامل ہوں گے جو اس سارے معاملے کو دیکھی گی اور تمام ترقانونی تقاضوں کی رو سے اس تمام مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔