اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے8183نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ تقریباً دو برس کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید30مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29192تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد98221تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح11.92فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ42لاکھ28ہزار89 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ23ہزار230افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ7لاکھ 48ہزار105افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ22ہزار467افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ40لاکھ85ہزار175خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ5ہزار450کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیںجبکہ22لاکھ42ہزار425افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 66325افرادکو بوسٹر ڈوز لگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ2ہزار70تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ74 ہزار674مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1353تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1786مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12489تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7047تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25197تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد51222تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان492،آزاد جموں وکشمیر1633جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد141تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ76ہزار958مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ33ہزار596،صوبہ خیبر پختونخوا میں 176264،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد110180،صوبہ بلوچستان33328،آزادجموں وکشمیر34080جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10251تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد123648،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد189300،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ71ہزار925،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ35ہزار965،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34187 ،آزاد کشمیر36465اور گلگت بلتستان میں10580افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7785، خیبر پختونخوا میں5989، اسلام آباد میں979، گلگت بلتستان میں188، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں752فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 48لاکھ 22ہزار901ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے68624نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔