اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا، صدر مملکت اپنے زیر صدارت سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور حکومت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،اس موقع پر صدر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا،متعلقہ ادارے منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کریں، صدر مملکت نے کہاکہ ای سلوشنز سے پارلیمنٹ کی کارکردگی بڑھانے ، قانون سازی کے عمل کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہاکہ شفافیت بڑھانے ، بہتر گورننس کیلئے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، صدر مملکت کو  منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کی اجلاس کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اور مختلف عوامل کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیاکہ کمیٹی مقررہ وقت کے اندر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔