دبئی (ویب ڈیسک)

اسرائیل کے صدر آئزک ہیرزوگ اتوار کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ خاتون اول مشل ہیرزوگ بھی موجود ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق صدارتی پرواز کے ذریعے ان کی ابوظبی آمد پر متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور عالمی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔متحدہ عرب امارات آمد پر اسرئیلی صدر اور خاتون اول کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد صدر آئزک ہیرزوگ نے شیخ عبداللہ سے سفارتی سطح کی ملاقات کی۔شیخ عبداللہ بن زید نے 2020 میں وائٹ ہاس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ابراہام معاہدے معاہدے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کی تھی۔دورے سے متعلق اسرائیلی صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیرزوگ اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر گلف ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے ہیں.اسرائیلی صدر ایک ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں جبکہ خطے میں بہت زیادہ کشیدگی ہے اور عالمی طاقتیں ایران کے جوہری معہدے کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔