کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.46فیصد تک پہنچ گئی،این سی اوسی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ملک میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے7978نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گذشتہ تقریباً دو برس کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید29مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29248تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1لاکھ 5تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.46فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے  اتوار کے   روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ42لاکھ28ہزار89 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ23ہزار230افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ7لاکھ 48ہزار105افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ22ہزار467افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ40لاکھ85ہزار175خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔