اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ملک بھرمیں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔منگل  کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے5327نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید32مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29301تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1لاکھ 5ہزار675تک پہنچ گئی ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح9.65فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے منگل  کے   روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ42لاکھ28ہزار89 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ23ہزار230افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ7لاکھ 48ہزار105افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ22ہزار467افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ40لاکھ85ہزار175خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ5ہزار450کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ30ہزار366تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ95 ہزار390مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1500تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3665مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15143تک پہنچ گئی ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11014تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28711تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد47509تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان455،آزاد جموں وکشمیر2628جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد215تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ87ہزار832مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ38ہزار534،صوبہ خیبر پختونخوا میں 177871،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد112306،صوبہ بلوچستان33594،آزادجموں وکشمیر34553جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10300تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد128129،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد194887،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ80ہزار421،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ43ہزار170،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34417 ،آزاد کشمیر38339اور گلگت بلتستان میں10703افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیںجہاں13176افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7829، خیبر پختونخوا میں6002، اسلام آباد میں980، گلگت بلتستان میں188، بلوچستان میں368 اور آزاد جموں و کشمیر میں758فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ50لاکھ73ہزار585ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے55202نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔