پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی، کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ہی ممکن ہے حکوت کشمیر کی آزادی کے لئے فوری طورپر جہاد کا اعلان کرے،علماء مشائخ کشمیر  سیمینارکا اعلامیہ

کراچی  (ویب ڈیسک)

ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی کی صدارت میں منعقدہونیوالے ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار جس کے مہمان خاص جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹوتھے  کے اعلامیئے میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لیے واضح روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے،کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے محترک کشمیرکمیٹی تشکیل دی جائے۔کشمیر ی غیرت مند اور جرات مند قوم ہے جو حق خود ارادیت اور الحاق پاکستان و بھارت کی بربادی تک آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کے منصفوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر کی آزادی صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہے حکوت کشمیر کی آزادی کے لئے فوری طورپر جہاد کا اعلان کرے عالمی برادری کشمیریوں کی پکار سنیں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کشمیر میں فوج اور مبصر بھیجے،اعلامئے میں بلوچستان دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لیے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔اعلامئے میں ملک بھر کے علماء مشائخ کی جانب سے  پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاربھی کیاگیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے منایا گیا،اس موقع پر ملک بھر میں یو ایم ایف پی کے دفاتر میں صبح کا آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعاؤں سے ہوابعد ازاں آزادی کشمیر اور بھارتی ظلم و جبر کے حوالے سے دنیا کے منصفو کی زبان بندی لمحہ فکریہ اور ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار، کانفرنسز اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا،جس میں جید علماء کرام مشائخ عظام سیاسی و سماجی شخصیات اپنے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہی دی۔