کراچی (ویب ڈیسک)
جامعہ کراچی میں میں اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے احتجاج کے باعث انتظامی نظام شدید متاثر ہے۔ جامعہ کراچی میں آٹھویں روز بھی تدریسی عمل بند رہا جامعہ میں جاری کلاسز و امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔انجمن اساتذہ کے مطابق اساتذہ کے مطالبات تسلیم ہونے تک تدریس معطل رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے تو سندھ کی دیگر جامعات میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔انجمن اساتذہ کے مطابق اساتذہ کی تضحیک کرنے والے سیکرٹری یونیورسٹیز کو ہٹایا جائے، سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے سلیکشن بورڈ میں وائس چانسلر، اساتذہ کی تضحیک کی۔اساتذہ اجلاس کے بعد احتجاج سندھ بھر کی جامعات تک پھیلانے کا فیصلہ ہوگا۔