لاہور (ویب ڈیسک)

ازبکستان کے صوبہ بخارا اور صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی ‘ زرعی ٹیکنالوجی اور کپاس کے بیجوں کے تبادلے کے لیے ایم او ز پر دستخط جبکہ صوبہ بخارا کی بزنس کیمونٹی نے پنجاب میں ٹیکسٹا ئل اور زرعی شعبے میں سر مایہ کار ی میں دلچسپی کا اظہا ر کر دیا ۔گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ ازبکستان کے دوران اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز سمیت دیگر کے ہمراہ صوبہ بخارا کا دورہ کیا جہاں گورنر بوتر زریپور اور دیگر ازبک حکام نے گور نر پنجاب اور انکے وفد کا بھر پور استقبال کیا جسکے بعد گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور گورنر بوتر زریپور اور بزنس کیمونٹی کے در میان مشتر کہ ملاقات ہوئی اور ددنوں صوبوں میں مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر اپٹماکے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور میاں احسن سمیت دیگر نے ازبکستان کے صوبہ بخارا اور پنجاب میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی ‘ زرعی ٹیکنالوجی اور کپاس کے بیجوں کے تبادلے کے لیے ایم او ز پر دستخط بھی کیے اور طے پایا کہ جلد بخارا کا ایک سر مایہ کاروں کا وفد بھی پنجاب کا دورہ کر یگا جس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی چوہدری محمدسرور نے بخارا کے دورے کے دوران امام بخاری کی جائے پیدائش اور خواجہ بہاالدین نقش بند میموریل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی حکام نے انکو وہاں سہولتوں کے حوالے سے بر یفنگ بھی دی ۔ دورہ بخارا کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بخار ا کے دورے کے دوران ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے بھی ایم اویوز پردستخط ہوئے ہیںدونوں ایم اویوز دوطر فہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم ہیںآنیوالے دنوں میں ازبکستان کے زرعی ماہر ین اور سرمایہ پنجاب کا دورہ کرینگے اس میں کوئی شک نہیں کہ کپاس کے شعبے میں ازبکستان ماہر ین کا تعاون پنجاب میں کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے انتہائی اہم ہوگا پنجاب اور ازبکستان کی زرعی یونیورسٹیز کو بھی ایک دوسرے کے قر یب لایا جائے گا اور دونوں اطراف کے وفودیونیورسٹیز کا دورہ کر یں گے جس سے ایک دوسرے سے ریسرچ کے شعبے میں مددملے گی ۔ گورنر بوتر زریپورنے پنجاب کے وفد کو بخارا میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے در میان ہمیشہ سے مثالی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے چوہدری محمدسرور کی قیادت میں بزنس کیمونٹی کے دورہ بخارا سے دونوں صوبوں کے تعلقات میں نہ صرف مزید مضبوطی آئے گی بلکہ اس سے دونوں اطراف کے سر مایہ کاروں کو بھی ایک دوسرے کے ہاں سر مایہ کاری کا بھی موقعہ ملے گا جو یقینی طور پر دونوں صوبوں میں روزگاری کی فراہمی میں بھی اضافہ کر یگا ۔گورنر بوتر زریپورنے کہا کہ بہت جلد ہمارے صوبے کے سر مایہ کاروں اور زرعی سمیت دیگر شعبوں کے ماہر ین پنجاب دورہ کر یں گے اور مزید ایم اویوز اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔