اپوزیشن 23 مارچ کو بھی آتی دکھائی نہیں دیتی ،مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو ایران کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، 23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل اور حکومت کے ساتھ ہے، آئندہ پچاس دن سیاست کیلئے اہم ہیں، عمران خان سرخرو ہوں گے کیونکہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کو بھی آتی دکھائی نہیں دیتی، اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،، عدم اعتماد لانے کا دعویٰ کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، لاہور مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔ فضل الرحمان کی سیاست مختلف، پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کی مختلف ہے، اب یہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتی۔