فیصل آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کریں جبکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کے اجلاس میں دیں،اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی اور مس وجیہ اکرم  نے شرکت کی،اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، محمد ارشد چوہدری، محمد اخلاق، محمد طارق تارڑ، گلریز افضل گوندل اور محمد احمد چٹھہ نے بھی شرکت کی،اجلاس میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنیاپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کریں، اور عوام کے مسائل کے جلد از جلد حل کے لییضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔وزیراعظم نے انہیں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔