پشاور (ویب ڈیسک)

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے 27 فروری کو اسلام آباد کی جانب ہونے والے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آبادپہنچے گا تو اس صبح اے این پی پہنچ جائے گی اور اسلام آباد جاکر پیپلزپارٹی سے اظہاریکجہتی کریں گے۔اپنے بیان میں میاں افتخارحسین نے کہا کہ ہم اس احتجاج میں اپناحصہ ڈالیں گے ان کے دورمیں ٹرانسپیرنسی رپورٹ آئی تویہ کہتے ہیں جھوٹی ہے ایسی کون سی کارکردگی ہے جس پر مرادسعید کو پہلا ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میدان میں آوپتاچلے گا عوام ایوارڈ دیتے ہیں یا جوتے مارتے ہیں ہم توپہلے روزسے اس حکومت کونہیں مانتے یہ ناجائز حکومت ہے،پاکستان کوایساجھوٹابندہ نہیں چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بلدیاتی الیکشن نہیں کراناچاہتے تھے،سپریم کورٹ نے کرائے عوام کے مسائل تولوکل باڈیز سے ہی حل ہوں گے۔