کورونا کیسزکے مثبت آنے کی شرح5.40فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید27مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29828تک پہنچ گئی۔منگل کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے2597نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد75405تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسزکے مثبت آنے کی شرح5.40فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ6لاکھ45ہزار745 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران14لاکھ95ہزار237افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ35لاکھ42ہزار689افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 9لاکھ77ہزار564خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کی کل20کروڑ 32لاکھ 27ہزار145خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں23لاکھ39ہزار218کوروناوائرس ویکسین   لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 36لاکھ95ہزار 298افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 84319افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ88ہزار958تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے13 لاکھ83 ہزار725مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1588تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3804مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12766تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4634تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9786تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46202تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان278،آزاد جموں وکشمیر1263جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد476تک پہنچ گئی ۔  این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ5ہزار849مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ72ہزار968،صوبہ خیبر پختونخوا میں 192213،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد127644،صوبہ بلوچستان34462،آزادجموں وکشمیر40008جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10581تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد133277،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد211112،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ96ہزار134،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ60ہزار36،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35111 ،آزاد کشمیر42042اور گلگت بلتستان میں11246افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13380افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7985، خیبر پختونخوا میں6133، اسلام آباد میں999، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں371 اور آزاد جموں و کشمیر میں771فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ57لاکھ51ہزار321ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے48037نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔