کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی او سی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید29افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات کی تعداد 29801ہو گئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں2662 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ  تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 307 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 566 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ کی گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430، سندھ میں 5 لاکھ 58 ہزار 826، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 10 ہزار 726، بلوچستان میں 35 ہزار 96، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 112 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 363، سندھ میں 7 ہزار 980، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 130، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 769 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔