کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.79فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید41مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29772تک پہنچ گئی۔اتوارکے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے3206نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد78398تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.79فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک11 کروڑ52لاکھ38ہزار268 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران13لاکھ30ہزار298افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ98لاکھ53ہزار639افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 9لاکھ50ہزار726خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل19کروڑ 44لاکھ 92ہزار475خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں22لاکھ44ہزار371کوروناوائرس ویکسین لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 33لاکھ61ہزار160افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 88332افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ84ہزار798تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے13 لاکھ75 ہزار628مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1623تک پہنچ گئی ۔   این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4935مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13192تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6618تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11094تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد45299تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان273،آزاد جموں وکشمیر1469جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد453تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ4ہزار654مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ70ہزار522،صوبہ خیبر پختونخوا میں 190453،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد125421،صوبہ بلوچستان34412،آزادجموں وکشمیر39625جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10541تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد133037،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد209758،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ94ہزار971،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ57ہزار931،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35056 ،آزاد کشمیر41862اور گلگت بلتستان میں11183افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13355افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7978، خیبر پختونخوا میں6113، اسلام آباد میں998، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں371 اور آزاد جموں و کشمیر میں768فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ57لاکھ51ہزار321ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے55304نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔