تحریک عدم اعتماد’ زرداری اور فضل الرحمان آج (سوموار کو) ملاقات کریں گے

مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت، حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہو گا

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج (سوموار کو) ملاقات کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت پر دباو بڑھنے کیلئے پوری قوت سے میدان عمل میں اترنے کی تیاریاں کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے تو دوسری جانب حکومتی جماعت کی وکٹیں گرانے کیلئے اپوزیشن نے جوڑ توڑ کیلئے کوششوں کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔