مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے

لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی، بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی:عثمان بزدار

60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا، سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے

لاہور (ویب  نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دبئی کا کامیاب دورہ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے Dhabiگروپ پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پنجاب میں تعمیراتی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اس ضمن میں دبئی میں پنجاب حکومت اور Dhabiگروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور ایک تقریب کے دوران  مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ Dhabiگروپ تعاون (Taavun) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہو رمیں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی ـمنصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گیـDhabi گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی  بلند ترین عمارت بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پرDhabi گروپ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔Dhabi گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔ دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا۔ والٹن پرسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے۔