Deputy Foreign Minister of Russia Mr. Igor Morgulov receives Prime Minister Imran Khan on his arrival for two days Official Visit to Russia. Moscow, 23rd February, 2022.

وزیراعظم دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ماسکو ائرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ماسکو( ویب  نیوز) وزیراعظم عمران خان صدر  ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان کو روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچنے پر وونکوو ائیرپورٹ پرروس کے نائب وزیرخارجہ نے استقبال کیا،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ماسکو ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو سرخ قالین استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داود، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات آج 24 فروری کو ہو گی، وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے۔وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔  روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔وہ  نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔