واشنگٹن (ویب ڈیسک)

یوکرین کیخلاف روسی صدر کے فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعدخام تیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، اسٹاک مارکیٹیس میں شدید مندی ہو گئی اور سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا ۔