ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی

ماسکو (ویب ڈیسک)

روس یوکرین گشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا،روسی کرنسی کریش کر گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی جبکہ گندم کی قیمت میں 6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سونے کی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے سے 1914 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔دوسری جانب عالمی سطح پر پابندیوں کے باعث روسی کرنسی روبیل کریش کر گئی اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرین کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔