اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرائم منسٹر ہاوس میں ملاقات کی ہے، دوران ملاقات پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔